لیاقت پور(نامہ نگار) لیاقت پور کے عوام کی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے اس تحصیل کو فوری طور پر ضلع کا درجہ دیا جائے لیاقت پور ضلع بناؤ تحریک اپنے مقصد کے حصول تک ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار ضلع بناؤ تحریک لیاقت پور کے مشاورتی اجلاس کے شرکاء نائب صدر ملک محمد اسلم کھچی ، غزالہ جبیں، ریاض عباسی، ممتاز حسین بلوچ،خاقان خالد، وحید رشدی ودیگر نے کیا اجلاس کی صدارت تحریک کے چیئرمین سید شجر حسین نقوی نے کی۔
تحصیل لیاقت پور کو فوری ضلع کا درجہ دیا جائے:محمداسلم کھچی ،غزالہ جبیں
Dec 19, 2020