ملتان(سپیشل رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے گزشتہ روز ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد محمود بخاری، اے ایم ایس ڈاکٹر علی رضا اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے وفد کے ساتھ نشتر ایمرجنسی وارڈ اور نشتر ہسپتال کے شعبہ آؤٹ ڈور کو دورہ کیا۔ انہوں نے مذکورہ شعبہ جات میں جاری تعمیر ومرمت اور صفائی سے متعلق مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری کے حوالے سیانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ماہرین سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ ماہرین سے مزید بہتری کے لئے تجاویز بھی طلب کیں۔