شکارپور (نامہ نگار) انسداد دہشتگردی عدالت شکارپور کے جج حیدر علی ابڑو نے پولیس پر فائرنگ کے مقدمے کی سماعت کی، حملے میں پولیس اہلکار ندیم کو گولیاں مارکر زخمی کرنے والے ملزم برکت علی ولد انور معرفانی کو دس سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی. جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید ڈیڑھ برس سزا کاٹناہوگی ۔