کچے کے علاقے میں پولیس چوکیاں قائم

تنگوانی (نامہ نگار) تنگوانی ایس ایس پی امجد شیخ کا کچے کے علاقے سندھ دریا پر بننے والے گھوٹکی کندھ کوٹ پل کا معائنہ کیا۔  جبکہ ایس ایس پی نے کچے کے مختلف پولیس چوکیوں پر اضافی پولیس نفری بھی تعینات کر دیا۔ ایس ایس پی کو سیکورٹی کے بابت بریفنگ بھی دی گئی ہے جبکہ ایس ایس پی نے کچے کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے پہلے کچے کے طرح پولیس کا آنا اور جانا ایک چیلنج ہوا کرتا تھا لیکن آج لوگ کھلی فضا میں آزاد ماحول میں کچے کی طرف آ رہے ہیں اور جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی امجد شیخ نے کہا کہ کچھ ڈاکو اب کچے سے فرار ہوگئے ہیں ۔جن کا بھی تعاقب کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کچے میں قانون کی بالا دستی قائم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کندھ کوٹ گھوٹکی پل کے مرمتی کام کے دوران ڈاکوں  رکاوٹ بنے ہوئے تھے جن کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ اب اس پل کی سیکورٹی سخت کر دیا گیا ہے۔  اور یہ پل دو سال کے اندر مکمل کر دیا جائے گا۔ اور کچے سے ڈاکوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...