لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ کے قریب نودیرو روڈ پر تیز رفتار دو کوچز میں آمنے سامنے ٹکر کے نتیجے میں تحصیل گمبٹ کے گاؤں مٹھو کھوڑو کے رہائشی 10 سے زائد مرد، خواتین اور زخمی ہوگئے جنہیں علاقہ مکینوں نے فوری طور پر علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخمیوں صدوری خاتون، فہمیدہ خاتون، بلقیس خاتون، روشن خاتون کھوڑو، 10 سالا زہرہ کھوڑو، 8 سالا غلام زہرہ کھوڑو، فہیم میرانی، کوچ ڈرائیور فیض محمد لغاری، کلینر عبدالجبار جاگیرانی و دیگر کو طبی امداد دی گئی۔