لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ مہوش حیات کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی ملک میں تمام چڑیا گھر فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بھی کہہ چکا ہے کہ چڑیا گھر جانوروں کے حراستی مراکز ہیں۔