لندن (سپورٹس ڈیسک)روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا نے برطانوی بزنس مین الیگزینڈر سے منگنی کرکے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنا دی۔روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا کے منگیتر برطانوی شہزادے ہیری اور شہزادہ ولیم کے قریبی دوست بھی ہیں۔ٹینس اسٹار ماریا شراپووا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور اپنے چاہنے والوں کو منگنی کے حوالے سے بتایا جس کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماریا شراپووا کی برطانوی بزنس مین الیگزینڈر کے ساتھ 2008 سے دوستی ہے۔
روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا نے برطانوی بزنس مین سے منگنی کرلی
Dec 19, 2020