ٹوبہ ٹیک سنگھ:سات روزہ پولیس سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی) سات روزہ پولیس سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا، اختتامی میچ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے پولیس لائن میں ایلیٹ فورس اور ضلع پولیس کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے والی بال کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہار حسین بھٹی، ڈی ایس پی لیگل محمد اشرف ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل،پولیس سپورٹس آفیسر غلام حیدر،ایم ٹی او عامر فاروق اور پی آر او محمد عطا ء اللہ بھی انکے ہمراہ تھے،پولیس سپورٹس فیسٹیول میں بیڈ منٹن،والی بال اور فٹ بال کے مقابلہ جات کروائے گئے فٹ بال کا فائنل میچ ایلیٹ فورس اور ضلع پولیس کے مابین کھیلا گیا جو کہ ایلیٹ فورس کی ٹیم نے 1کے مقابلے میں2گول سے جیت لیا۔

ای پیپر دی نیشن