نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20میچ سے کافی کچھ سیکھا:شاداب خان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دینے والے نئے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ جلدی وکٹیں گرنے کے بعد کم بیک کرنا مثبت پہلو تھا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، یقیناً انہوں نے پہلے میچ  سے بہت کچھ سیکھا ہو گا۔ نیوزی لینڈ کی پچز اور کنڈیشنز مختلف ہیں، آئندہ میچوں میں مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ باولر حارث رؤف کا انرجی لیول ٹیم کو متحرک کرتا ہے۔ فہیم اشرف باؤلنگ تو پہلے بھی اچھی کر رہے تھے، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی  انہوں نے بیٹنگ میں بہتر کھیل پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...