لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب لاہور ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ برائے خواتین لاہور بلیو نے جیت لیا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لاہور بلیو اور لاہور گرین کے درمیان کھلا گیا جس میں لاہور بلیو نے لاہور گرین کو دو صفر سے شکست دیدی۔ لاہور ریڈ نے دوسری، لاہور گرین نے تیسری اور لاہور وائٹ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ میچ کی مہمان خصوصی جنرل مینجر پاکستان ہاکی فیڈریشن(وومن ونگ) تنزیلہ عامر چیمہ اور سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل(ر)آصف ناز کھوکھر نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ کی جانب سے 25 ہزار روپے، رنر اپ ٹیم لاہور ریڈ کو 15ہزار روپے، تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیم لاہور گرین کو 10ہزارروپے جبکہ چوتھی پوزیشن پر رہنے والی لاہور وائٹ کی ٹیم کو 8ہزار روپے کیش انعامات دیئے گئے، ونر اوررنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں بھی دی گئیں۔
لاہور ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ برائے خواتین لاہور بلیو نے جیت لیا
Dec 19, 2020