سندھ کے شہزر کو کوڈ آف کنڈکٹ  کی خلاف ورزی پر جرمانہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سندھ کے شہزر محمد کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلئیرز اینڈ پلئیرز اسپورٹ پرسنل کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نیشنل اسٹیڈیم میں ناردرن کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں کی۔ یہ میچ ڈرا رہا تھا۔ شہزر محمد نے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی۔ جس کے مطابق انہوں نے  میچ کے دوران امپائر کے فیصلے  پر اختلاف کیا تھا۔ واقعہ جمعرات کو ناردرن کی دوسری اننگز کے 74 ویں اوور میں پیش آیا جب شہزر محمد کی وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کی اپیل کو مسترد کر دیا گیا تھا جس پر انہوں نے  مایوسی کا اظہار کیا۔ یہ دو میچز میں دوسری مرتبہ آرٹیکل کی خلاف ورزی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...