پاکستان‘ آذربائیجان سیاسی مشاورت کا دوسرا دور‘ دوطرفہ تعلقات پر غور کیا گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان‘ آذربائیجان سیاسی مشاورت کے دوسرے دور کا انعقاد ہوا۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود‘ آذربائیجان سے نائب وزیر خارجہ نے قیادت کی۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے وسیع تر امور پر غور کیا گیا۔ سیاسی‘ تجارتی‘ معاشی‘ توانائی‘ دفاعی تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے نکورنو کارا باخ پر حمایت کے اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے مقبوضہ خطوں کی تاریخی فتح فر آذربائیجان کو مبارکباد دی۔ آذربائیجان کی جانب سے جنگ میں پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ نے کشمیر کے تنازع پر آذربائیجان کی ناقابل قدر حمایت کو سراہا اور بھارتی غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں بدترین حالات پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے وفد کو افغان امن عمل میں پاکستان کی سہولت کاری کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن