کرونا: 2447مریضوں کی حالت تشویشناک ، ڈاکٹر سمیت مزید 84جاں بحق، اسد عمر متاثر

اسلام آباد (نامہ نگار + نوائے  وقت رپورٹ) پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہے جس میں سے 3 لاکھ 33 ہزار 852 صحتیاب ہوئے ہیں، مزید 2 ہزار 972 افراد متاثر جبکہ 84 مریض دم توڑ گئے جبکہ اموات کی تعداد 9 ہزار 164تک پہنچ گئی ، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مزید 3 ہزار 261 مریض شفایاب، فعال کیسز  42 ہزار 478 رہ گئے۔  صوبہ سندھ میں مزید ایک ہزار 374 کیسز کا اضافہ، مجموعی تعداد 2 لاکھ ایک ہزار 80 تک پہنچ گئی۔  مزید 33 مریضوں انتقال کرگئے، اموات 3 ہزار 270 تک پہنچ گئیں۔ صوبہ پنجاب میں 831 نئے کیسز سامنے آئے، متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 122 ہوگئی۔ مزید 31 مریض لقمہ اجل بنے، اموات  3 ہزار 522 ہوگئیں۔ خیبر پی کے میں مزید 412 افراد متاثر، مجموعی متاثرین 54 ہزار 21 ہوگئے۔  مزید 9 مریضوں کا انتقال ہوا،تعداد ایک ہزار 511 پر جا پہنچ گئی۔بلوچستان میں  30 کیسز سامنے آئے، مجموعی کیسز 17 ہزار 868 ہوگئے، ایک شخص جاں بحق، مجموعی اموات 177 ہوگئیں۔ اسلام آباد میں مزید 259 کیسز کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 700 تک جا پہنچ گئی ۔ مزید 4 مریض جاں بحق ہوئے، اموات بڑھ کر 385 ہوگئیں۔ آزاد کشمیر میں مزید 60 افراد شکار، متاثرین کی تعداد 7 ہزار 893 ہوگئی۔ مزید 6 مریض انتقال کر گئے، اموات  200 تک جا پہنچیں۔ گلگت بلتستان میں 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 810 ہوگئی۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 99 پر برقرار ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  شفایاب ہونے  والوں کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 852 ہوگئی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ اس حوالے سے اسد عمر نے بتایا کہ میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے خود کو گھر پر آئسولیٹ کر لیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول (این سی او سی) کے اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک کے تمام شہروں کے مقابلے میں سندھ کے شہر حیدر آباد میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت آنے کی شرح سب سے زیادہ 24.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بھی سندھ کا ہی شہر کراچی ہے جہاں 17.71 فیصد مثبت کیسز ریکارڈ کیے گئے اور راولپنڈی 17.21 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک بھر میں اس وقت 2 ہزار 447 کرونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ایسے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔خیبرپختونخوا 8.66 فیصد‘ پنجاب 5.40 فیصد‘ سندھ  10.69 فیصد‘ اسلام آباد 5.45 فیصد‘ آزاد جموں و کشمیر  9.30 فیصد‘ کراچی  17.71 فیصد‘ حیدرآباد  24.59 فیصد‘ پشاور  9.28 فیصد‘ سوات  6.96 فیصد‘ ایبٹ آباد  14.49 فیصد‘ کوئٹہ  5.65 فیصد‘ میرپور  8.08 فیصد‘ مظفرآباد13.57 فیصد‘ این سی او سی اجلاس کو بتایا گیا اس وقت ملک بھر میں ہلاکتوں کی شرح 2.03 فیصد ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح 2.22 فیصد ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا اس وقت ملک بھر میں کرونا وائرس سے جاں بحق مریضوں میں سب سے زیادہ تعداد مردوں کی، 70 فیصد ہے جبکہ 50 سال سے زائد عمر کے 77.5 فیصد مریض تھے، 73 فیصد کسی پرانی بیماری کا شکار رہے تھے، 91 فیصد ہسپتال میں داخل رہے تھے اور 58 فیصد ہسپتال کے وینٹیلیٹر پر موجود تھے۔کرونا وائرس سے خیبر پی  کے میں ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق  ڈاکٹر مظفر سید ایک ہفتے سے سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کے آئی سی وارڈ میں زیرعلاج تھے جم کو انتقال کر گئے ۔ڈاکٹر مظفر سید اینڈروکاینالوجسٹ تھے اور سول ہسپتال بری کوٹ میں بطور میڈیکل آفیسر تعینات تھے ۔کراچی میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد  شہر کے ضلع غربی اور ضلع کیماری کے مختلف علاقوں میں اگلے 2 ہفتے تک مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا۔ ضلع غربی کے دو سب ڈویژن منگوپیر اور اورنگی کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد16 لاکھ 68 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد7 کروڑ 52 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد75299629 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1668691افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کرونا کے فعال متاثرین کی تعداد20761371 ہے، کرونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ دوسری طرف دواؤں کے سب سے معتبر امریکی ادارے ’فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن‘‘ نے فائزر ویکسین کے بعد ’موڈرنا ویکسین‘‘ کے فوری استعمال کی بھی منظوری دیدی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ موڈرنا نے کرونا ویکسین کی منظوری دیدی۔ کرونا ویکسین کی ڈسٹری بیوشن جلد شروع ہو گی۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق غریب ممالک آئندہ سال کے آغاز میں ویکسین حاصل کر سکیں گے۔ آئندہ سال ڈبلیو ایچ او کے پاس 2 ارب ویکسین دستیاب ہو سکتی ہے۔ کرونا ویکسین 190 ممالک کو فراہم کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...