مجھے وکٹ کے دونوں طرف کھیلتا  کوئی نظر نہیں آرہا،نہیں معلوم کس  نے یہ بات کہی:ایازصادق 

Dec 19, 2020

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی بات کرنے والے خود دونوں طرف کھیل رہے ہوں گے ،سی ای سی کی میٹنگ میں وکٹ کے دونوں اطراف کھیلنے والوںکی کوئی بات نہیں ہوئی،پی ڈی ایم کے لاہورجلسے کے روز میرے گھر میٹنگ ضرور ہوئی اور یہ تھوڑی طویل بھی ہو گئی تاہم دو بجے گھر سے نکل گئے تھے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ ضمانتوںمیں توثیق سے عدلیہ پر اعتماد بڑھا ہے، ہمیں امید ہے کہ عدالتیں آئین وقانون کے مطابق فیصلے کریں گی ۔

مزیدخبریں