ایف آئی اے کی تحقیقات‘ دھیلے کی کرپشن کی نہ حوالہ ہنڈی کو جانتا ہوں :شہبازشریف

Dec 19, 2020

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف سے تحقیقات کی ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے شہبازشریف سے 5 سوالات کئے۔ شہبازشریف سے بیرون ملک جائیداد، آف شور کمپنیوں سے متعلق حوالہ ہنڈی دفعات شوگر ملز کے چپڑاسی اور کلرکوں کے اکاؤنٹ میں 25 ارب روپے کی ٹرانزیکشن پر بھی سوالا ت کئے گئے ۔ شہبازشریف نے ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیا کہ میں نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی حوالہ ہنڈی کے کاروبار کو نہیں جانتا نہ اس کے ذریعے کبھی ٹرانزیکشن کی ۔ کمپنی کے اکاؤنٹس کی دیکھ بھال چیف فنانشل افسر کی ذمے داری ہے۔ چپڑاسی و ملازمت کے اکاؤنٹس میں پیسے آنے کا علم نہیں۔ بیرون ملک جائیداد کا ریکارڈ گوشواروں میں موجود ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم دو گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں رہی۔

مزیدخبریں