کورونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں 1681075ہوگئیں

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میںہلاکتیں 1681075ہو گئیں ،مصدقہ کیسز کی تعداد7کروڑ 60لاکھ 6ہزار سے تجاوز کر گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 320845ہو گئیں اور کیسز1کروڑ78لاکھ88ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ علاقے میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں اموات145171ہو گئیں اورمتاثرین کی تعداد1کروڑ4ہزار سے تجاوز کر گئی۔روس میں ہلاکتیں 49762ہو گئیں اورکیسز27لاکھ 91ہزار سے بڑھ گئے ۔ برازیل میں اموات 1لاکھ 85ہزار 687اور 71 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔فرانس میں 24 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 60 ہزار 229 جان کی بازی ہار چکے ۔ ترکی میں 19لاکھ 82 ہزار 90 افراد متاثر اور 17 ہزار 610ہلاک ہو چکے۔برطانیہ میں 19 لاکھ 77 ہزار کورونا کیسز اور 66 ہزار 541 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 19 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ ہلاکتیں 67 ہزار 894ہو گئیں ۔ دنیا میں کورونا کے 5کروڑ 32لاکھ 75ہزار سے زائد مریض شفا یاب ہو چکے اور 2کروڑ 10 لاکھ 49ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔

ای پیپر دی نیشن