11.80 فیصد کورونا پازیٹو کیسز کے ساتھ کراچی سرفہرست،این سی او سی

 ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.61 فیصد ہو گئی۔ 11.80 فیصد کورونا پازیٹو کیسز کے ساتھ کراچی سر فہرست، پشاور کا دوسرا ور میرپور کا تیسرا نمبر پر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 9.23 فیصد اور میرپور میں 7.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ آزاد جموں و کشمیر میں 7.47 فیصد، بلوچستان میں 3.56 فیصد، گلگت بلتستان میں 1.07 فیصد، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 3.57 فیصد رہی۔ خیبرپختونخوامیں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.19 فیصد، پنجاب میں 3.86 فیصد، سندھ میں 9.20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن