محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سردرہنے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند کا امکان ہے،اس دوران خطہ پو ٹھوہارسمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا ،شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات اور کشمیر میں شدید سرد رہا۔رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 16،استور منفی 12 ، سکردو منفی 11،گوپس، کالام منفی 10، ہنزہ منفی 9،گلگت ، بگروٹ منفی 8،سری نگر، دیر، قلات منفی6، پاراچنار منفی5، کوئٹہ،راولاکوٹ اور مری میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
ملک میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
Dec 19, 2020 | 15:40