میکسیکومیں دوبارہ لاک ڈاون کے نفاذ کا اعلان

میکسیکو کی وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ میکسیکو میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرملک میں دوبارہ لاک ڈاون کے اقدامات کو دوبارہ نافذ کریں گے ۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو کے نائب وزیر صحت ہیوگو لوپیز گیٹل نے میڈیا کو بتایا کہ ملک میں لاک ڈاون کے دوبارہ نفاذ کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنا ہے کیونکہ ہسپتالوں میں 75فی صد کورونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ ملک میں لاک ڈاون کا نفاذ 19دسمبرسے شروع ہوگا اور 10 جنوری تک جاری رہے گا اس دوران ملک میں تمام غیر ضروری کاروبارمیں بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ میکسیکو سٹی میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 77ہزار733سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 15ہزار 83ہوگئی ہے، ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 12لاکھ 89ہزار298جبکہ اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 16ہزار 487ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن