لاہور میں فیروز پور روڈ پر ایک ہزار بستروں پرمشتمل ہسپتال بنانے کے منصوبے پر اہم پیشرفت

Dec 19, 2020 | 16:18

ویب ڈیسک

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا 47 واں اجلاس ، اجلاس میں لاہور میں فیروز پور روڈ پر ایک ہزار بستروں پرمشتمل ہسپتال بنانے کے منصوبے پر اہم پیشرفت۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے ہسپتال بنانے کی سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔لاہور کے علاوہ تمام ڈویژنل ہیڈ کواٹرز پر پناہ گاہیں بنانے کی منظوری، پناہ گاہیں پنجاب حکومت پاکستان بیت المال کے تعاون سے بنائے گی

▪︎ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک تعمیر کرنے کی اصولی منظوری ▪︎محکمہ صحت کو ایمرجنسی اور اوپی ڈی بلاک تعمیر کرنے کے لئے ضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت، اس منصوبے پر تقریباً 2ارب روپے لاگت آئے گی چوکی والا (این55) تحصیل تونسہ سے این 70 (چاپڑ/بلوچستان)ب راستہ زین، بارتھی اور کھڑر بزدار 122 کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی و تعمیر کا اصولی فیصلہ، اس منصوبے پر تقریباً 9ارب روپے لاگت آئے گی ▪︎اس سڑک کی تعمیر سےپنجاب اور بلوچستان کےمابین آمدورفت میں آسانی ہوگی اور فاصلہ کم ہوگا پی پی 289 ڈیرہ غازی خان شہر کے اربن روڈ پیکیج کے لئے سیوریج کے کام کی منظوری گوادر میں پنجاب ہاؤس کے قیام کا فیصلہ وزیراعلیٰ کے فیصل آباد کے لئے ترقیاتی پیکیج کے تحت 4اہم سڑکوں کی بحالی و تعمیر کی منظوری سمندری روڈ،تاندلیا والا روڈ، جڑانوالہ روڈ او رجھنگ روڈ کی بحالی و تعمیر کی جائے گی جنوبی پنجاب کے ریوررائن ایریا کے لئے 3 آرمڈ کیرئیر گاڑیاں خریدنے کی منظوریوہوا ترقیاتی پیکیج کے تحت محکمہ آبپاشی کے منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری وہوا ترقیاتی پیکیج کے تحت علاقے کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی سکیموں کی منظوریوہوا میں واٹر سپلائی، فلٹریشن پلانٹس اور ہینڈ پمپس کی سکیموں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری وہوا میں فیملی پارک بنانے کی بھی منظوری وزیراعلی عثمان بزدار کی غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کو بھی فنکشنل کرنے کی ہدایت

مزیدخبریں