بھارتی فائرنگ پر بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

ایل او سی پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پربھارتی ناظم الامور کودفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ۔ بھارتی قابض افواج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کی جس پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستان کی طرف سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ مبصرین پر جان بوجھ کر حملہ قابل مذمت ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایل او سی پر چڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں اقوام متحدہ کے دو فوجی مبصرین موجود تھے جو سیز فائر خلاف ورزیوں سے متاثرہ افراد سے ملنے پولاس گاں جارہے تھے

ای پیپر دی نیشن