حماد اظہر کہا کہنا تھا کہنون لیگ کے "دانشوروں" نے معیشت کو دیوالیہ کہ قریب پہنچا دیا تھا۔ ریکارڈ خسارے،خالی زرمبادلہ، مہنگے بجلی/گیس کے سودے، فاٹف گرے لسٹ اِن کے چند کارنامے تھے۔
اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا کہ آج عالمی ادارے ہماری معیشت کو اپ گریڈ کر چکے ہیں، دنیا کی معیشت کورونا کے باعث سکڑ رہی ہے لیکن پاکستان میں مثبت گروتھ ہے. مزید ان کا یہ کہنا تھا عالمی ادارہ صحت اور وڑلڈ اکنامک فورم پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں اور خارجی معاملات میں بھی پاکستان کا مقام پہلے سے نمایاں بہتر ہے۔ کچھ لوگ ملک کو واپس اداروں سے جنگ اور کرپشن کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ انھیں حسبِ روایت مایوسی ہو گی۔