وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان کے اندر سیاسی استحکام ہوگا تو ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا جاسکے گا۔ کشمیریوں نے انتہائی نامساعد حالات میں بھی پاکستان سے رشتے کو کمزور نہیں ہونے دیا۔ پاکستان کے عوام کے شکرگزار ہیں جنہوں نے کشمیر کے ساتھ اس محبت کو نسل در نسل منتقل کیا ۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرنے ہفتے کو نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا، تمام مرحوم صحافیوں ان کے والدین اور عزیز و اقارب کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی-اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرنے کہا کہ ہمیں کشمیر سے زیادہ پاکستان کی فکر رہتی ہے ,ہندوستان خطے میں انتہا پسندی کا مرکز بنتا جارہاہے ,مودی کی مسلم دشمن پالیسیوں کی بدولت خطے کا امن خطرے میں ہے ,پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے دعا گوہیں . راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ صحافیوں کہ زندگی مشکل ترین زندگی ہوتی ہے ,یہاں آنے کا مقصد جاں بحق ہونے والے صحافی حضرات کی تعزیت کرنا تھا ،کشمیر کے لوگوں کا پاکستان سے تعلق کئی نسلوں سے ہے.
پاکستان کے اندر سیاسی استحکام ہوگا تو ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا جاسکے گا. راجہ فاروق حیدر
Dec 19, 2020 | 20:07