مولانا فضل الرحمن کی کوئٹہ قندھاری بازار دھماکے کی شدید مذمت 

Dec 19, 2021


اسلام آباد(خبر نگار)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن،سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری، ترجمان محمد اسلم غوری نے کوئٹہ قندھاری بازر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو نااہل حکمرانوں کے رحم وکرم پر ملک اس صورتحال سے دو چار ہے کراچی کے بعد کوئٹہ دھماکہ ملک کے امن وامان پر ایک سوالیہ نشان ہے مولانہ غفور حیدر نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ملک کے حالات خراب کئے جارہے ہیںتبدیلی سرکار نے ملک کو معاشی بحرانوں کے ساتھ ایک مفلوج ریاست کے طور پر کھڑا کیا ہے اسلم غوری نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں جمعیت کے رضا کار امدادی کاروائیوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔

مزیدخبریں