ملتان،شجاع آباد (نمائندہ خصوصی،نمائندہ نوائے وقت ‘سٹی رپورٹر) تھانہ سٹی شجاع آبادمیں ایس پی احمد نواز شاہ صدر ڈویژن ملتان ہمراہ ڈی ایس پی گل حسن سرکل شجاع آباد۔ ایس ایچ اوتھانہ سٹی محمد یعقوب ،ایس ایچ او تھانہ صدر علی رضا کھلی کچہری کا انعقاد کیا سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ تھانوں میں مصالحتی کمیٹیوں کوجلدفعال کر دیا جائے گا اور نفری بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات کررہے ہیں ۔