دنیاپور(نامہ نگار) پوری قوم آرمی پبلک سکول کے بچوں کی قربانی کو فراموش نہیں کرسکتی،بچوں نے ملک کے امن کے لیے لازوال قربانی دی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ لودہراں کے صدر و کرسچن کونسل کے چیئرمین ریاض بہادر نے کیا۔ اس موقعہ پر شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ تقریب میں خالدیونس یقعوب مسیح جمیل خورشید جاوید مقصود شاہد اقبال شہبازنے شرکت کی۔