ملتان (خصوصی رپورٹر ) پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے وفد نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ گردوں، جگر اور کارنیا کی پیوندکاری سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ممبر نیشنل اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ، سپیشل سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب امجد شعیب خان ترین نے خصوصی طور پر اس میٹنگ میں شرکت کی اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی