برلن (این این آئی)کرونا وائرس کے پھیلا ئوکو محدود رکھنے کے لیے حکومت کی طرف سے متعارف کردہ پابندیوں کی مخالفت میں جرمنی کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہیمبرگ میں سب سے بڑا احتجاج کیاگیا، آٹھ ہزار افراد اس ریلی میں شریک ہو ئے۔ احتجاج کرنے والے بچوں کی ویکسینیشن کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ برلن حکومت ویکسینیشن کو لازمی قرار دینے پر بھی غور کر رہی ہے، جس وجہ سے اس کے مخالفین میں غصہ بڑھ رہا ہے۔