برسلز (این این آئی) یورپی یونین کا اومیکرون کے خلاف موثر ویکسین کی 180ملین خوراکیں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین میں شامل حکومتوں نے کورونا وائرس کی تبدیل شدہ نئی قسم اومیکرون کے خلاف موثر ویکسین کی 180ملین خوراکیں خریدنے پر اتفاق کر لیا ۔یورپی رہنمائوں کے سربراہی اجلاس کے بعد یورپی کمیشن کی سربراہ اورزلا فان ڈیئر لائن نے یہ اعلان کیا۔