بیجنگ(شنہوا)چین کے خودمختار علاقے ایغور سے تعلق رکھنے والی ملک کی معمر ترین خاتون علی میہان سیتی135 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ چینی ذرائع ابلاغ نے کائونٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ صوبہ کاشغر کی کائونٹی شولے سے تعلق رکھنے والی علی میہان سیتی 25 جون 1886 کو پیدا ہوئی تھیں،2013 میں وہ چائنا ایسوسی ایشن آف جیرونٹولوجی اینڈ جیریاٹرکس کی جاری کردہ ملک کی معمر ترین زندہ افراد کی فہرست میں سرفہرست رہیں۔