اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے بیان میں کہا ہے کہ او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آنے پر خوشی ہے۔ او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس کا انعقاد بروقت اور اہم اقدام ہے۔ ہماری توجہ افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال پر مرکوز ہے۔ طالبان سے انسانی حقوق‘ دہشت گردی‘ تعلیم و دیگر امور پر واضح سفارتکاری جاری ہے۔ طالبان نے سفارتکاری میں افغان عوام ہمیشہ ہماری ترجیحات میں ہوں گے۔
طالبان سے سفارتکاری میں افغان عوام ہمیشہ ہماری ترجیحات ہونگے: امریکہ نمائندہ
Dec 19, 2021