لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کا میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔پاکستان نے آخری چار منٹ میں گول کرکے سکور برابر کیا۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے 2 گول کیے، افراز نے ایک گول کیا۔پاکستان کے کھلاڑی افراز مین آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستانی ٹیم آخری میچ بنگلہ دیش کیخلاف آج کھیلے گی۔ جاپان نے بنگلہ دیش کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی ۔ آج دوسرا میچ بھارت اور جاپان کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کیخلاف میچ برابر کرنا ضروری ہے ۔ شکست کی صورت میں گول اوسط کی بنیا د پر سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کیا جائیگا۔ بھارت ‘جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں جبکہ چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہو گا۔