افغانستان: شہری ایندھن سمیت بنیادی اشیاء کے نرخ بڑھنے پر پریشان

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے شہریوں نے ایندھن اور کھانے کی قیمتیں پہنچ سے دور ہونے کی شکایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء بہت مہنگی ہیں حتیٰ کہ شدید سردی میں ان کے پاس گھروں کو گرم رکھنے کیلئے لکڑیاں خریدنے کی بھی سکت نہیں۔ شہریوں کے مطابق ملک میں بیروزگاری بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ایک شہری کا کہنا ہے کہ اس نے کاٹھ کباڑ جمع کیا تاکہ جلا کر سردیوں میں گرمائش حاصل کی جائے مگر یہ کافی نہ تھا۔

ای پیپر دی نیشن