ٹوکیو (این این آئی)جاپان کے شہر اوساکا کے مرکزی کاروباری علاقے میں 8 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل میں آتشزدگی سے 24 افراد ہلاک ہوگئے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوساکا میں 8 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر ایک کلینک میں آگ لگی ۔تاہم پولیس واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔پولیس تفتیش کار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس کو 50 سال سے 60 سال کی درمیانی عمر کے شخص کی تلاش ہے، جن کو عینی شاہدین نے ایک پیپر بیگ لے ہوئے دیکھا تھا جس سے نامعلوم چیز گر رہی تھی اور خدشہ ہے کہ وہ ہلاک 24 افراد یا دیگر 3 زخمیوں میں شامل ہوسکتے ہیں جبکہ ممکن ہے کہ وہ جائے وقوع سے فرار ہوئے ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ زخمی تینوں افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔