کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کی ریاست سلنگور کی ایک ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 8 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔سلنگور فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نورزم خامس نے ایک بیان میں کہا کہ حادثہ 3 کاروں اور ایک ٹریلر لاری کے مابین ہوا۔مزید بتایا کہ محکمہ کو رات 11 بجکر 42 منٹ(رات 8 بجکر 42 منٹ پاکستانی وقت) پر امداد کی کال موصول ہوئی۔ حادثے میں 17 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 10 کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے مرنیوالوں میں ایک مرد اور ایک عورت شامل ہیں جبکہ 8 دیگر متاثرین بچے ہیں جن میں سے 5 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں۔
ملائیشیا ، ہائی وے پر ٹریفک حادثہ 8 بچوں سمیت 10افراد ہلاک
Dec 19, 2021