لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ سے متعلق کیس کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ تعلیمی ادارے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک بند کیے جا سکتے ہیں۔ چھٹیوں اور ٹریفک کنٹرول کرنے سے سموگ کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔