اسلام آباد(اے پی پی)اسلامک آرگنائزیشن فار فوڈ سکیورٹی (آئی او ایف ایس) کے صدر یرلان بیداولیت پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق یرلان بیداولیت جمعہ کی رات گئے تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔پاکستان پہنچنے پر آئی او ایف ایس کے صدر اور ان کے وفد کا استقبال وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے کیا۔
صدر اسلامک آرگنائزیشن فار فوڈ سکیورٹی پاکستان پہنچ گئے
Dec 19, 2021