وینا ملک دونوں بچوں  سمیت17 جنوری کو طلب

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سینئر سول جج راجہ فیصل رشید نے عدالتی حکم کے باوجود ماڈل،ٹیلی ویژن فلم فنکارہ وینا ملک کے بچوں سمیت عدالت پیش نہ ہونے پر نوٹس جاری کر کے وینا ملک کو دونوں بچوں سمیت17 جنوری کو عدالت طلب کر لیا ہے۔ بچوں کی شیڈول کے مطابق والد اسد خٹک سے ملاقات کرائی جائے گی،گزشتہ روز سماعت  کے موقع پر ماڈل کے سابق شوہر کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کا واضح حکم تھا مگر وینا ملک خود بھی پیش نہیں ہوئی اور بچوں کو بھی پیش نہیں کیا گیا یہ عدالتی حکم کی توہین ہے عدالت نے اس غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آخری موقع ہے اگر آئندہ تاریخ پر وینا ملک بچوں سمیت پیش نہ ہوئی تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن