اسلام آباد (خبر نگار) قومی احتساب بیورو نے نیب ترمیمی آرڈیننس ( دو اور تین) کے تناظر میں تمام علاقائی بیوروز میں معمول کے کام کو روکنے کے تاثر کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ اسے بنیاد، حقائق کے منافی اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے 29 نومبر 2021ء کو جاری کئے گئے خط کا مقصد مذکورہ ترامیم کے تناظر میں رہنمائی اور لائحہ عمل سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ کیسز سے متعلق کوئی پابندی نہیں اور ان رہنما اصولوں کے تحت قانو ن کے مطابق کارروائی جاری ہے۔