لاہور(خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے کہا کہ اتحادی سیاست کے دروازے بندکردیئے ، بلدیاتی اورقومی انتخابات میں ترازو کی کامیابی کے ذریعے قوم کے مسائل حل ہوں گے۔ جماعت اسلامی کو مضبوط پارلیمانی قوت بناکربتدریج اقتدارکی سیڑھیاں عبور کرنے میں ہرسطح کے ذمہ داران وکارکنان اپنا موثرکردار ادا کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے زیراہتمام منصورہ آڈیٹوریم میں منعقدہ تین روزہ صوبائی لیڈرشپ ٹریننگ ورکشاپ سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اتحادی سیاست کے دروازے بندکردیئے : امیر العظیم
Dec 19, 2021