لاہور(اپنے نامہ نگار سے) عدالتی بیلف نے تھانہ گجر پورہ میں کارروائی کے بعدغیر قانونی حراست میں رکھے گئے شہری غضنفر علی کو بازیاب کروا کر سیشن عدالت پیش کر دیا، بیلف نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ، ملزم کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں،تھانے میں ملزم کا کسی رجسٹر میں اندراج نہیں پایا گیا ،متاثرہ شہری کے وکیل نے استدعا کی کہ موکل نہ کسی غیر قانونی کارروائی میں ملوث ہے اور نہ ریکارڈ یافتہ ہے انصاف کیا جائے۔