حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے قصبہ سکھیکی میں لڑکے اور لڑکی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کر لی۔ تاحال خودکشی کی وجہ سامنے نہ آسکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پندرہ سالہ لڑکے نقیب اور سولہ سالہ عظمی جو کہ خالہ اور بھانجا بتائے جاتے ہیں۔ انہوں نے زہریلی گولیاں کھالیں۔ جس پر دونوں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گولیاں کھانے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں کے مطابق نقیب ٹیلرنگ کا کام کرتا تھا اور دونوں ایک ہی گھر میں رہتے تھے۔ دونوں کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انکے گولیاں کھانے کی وجہ کا علم نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکے اور لڑکی کے ورثاء کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی نہیں کرانا چاہتے تاہم دونوں کے پوسٹمارٹم کروائے گئے ہیں۔
خالہ‘ بھانجا/ خودکشی