دھند : لاہور رن وے بند،  15 پروازیں منسوخ‘ چنیوٹ میں حادثات‘ 26 زخمی 

لاہور/ چنیوٹ/ سیالکوٹ(آئی این پی+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) شدید دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ کا رن وے گزشتہ رات سے بند کردیا گیا  جس کے باعث 15 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، صبح کے اوقات لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر حد نگاہ 1500میٹر تھی جس کے باعث ایئرپورٹ پر15پروازیں منسوخ، 10کے اوقات کار تبدیل اور 9 تاخیر کا شکار ہوئیں، شیڈول کے مطابق لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز پی اے 412منسوخ،  لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 203منسوخ،  لاہور سے سکردو جانے والی پرواز پی کے453 منسوخ کردی گئی، شدید دھند کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303منسوخ، لاہور سے گلگت جانے والی پرواز پی کے 609 منسوخ کردی گئی۔ اس کے علاوہ لاہور سے مسقط جانے والی پرواز پی کے229کو منسوخ کردیا گیا ، جبکہ متعدد پروازوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ،  مسافروں کو پیشگی اطلاع دی گئی، مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے انکوائری سے رجوع کریں۔ چنیوٹ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں چنیوٹ میں دھند کے باعث 20 روڈ حادثات میں 26 افراد زخمی ہوئے جن میں 9 خواتین اور 17 مرد شامل ہیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال  پہنچایا۔ سیالکوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سیالکوٹ دھند سے ٹریفک جام رہنے لگی ٹریفک وارڈن گپ شپ میں مصروف جبکہ شہری ٹریفک میں کئی کئی گھنٹے پھنسے رہے ہیں۔ اہلکار مین شاہرات کی ٹریفک کو بحال رکھنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...