راولپنڈی(جنرل رپورٹر )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری او آئی سی کانفرنس کے بعد امن و امان کے حوالے سے نئی پلاننگ ترتیب دینگے، جوائنٹ میکنزم بنارہے ہیں تاکہ جڑواں شہروں میں جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکے، رات1 بجے سے صبح تک ڈاکوں کا پیچھا کر کے 2 ڈاکوئوں کو ہلاک کرنے اور فرض شناسی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں واقعہ میں زخمی ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں کے لئے ایوارڈ دئیے جائیں گے، یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میںزخمی اہلکاروں کی عیادت کے لئے دورے کے دوران کیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر فرزانہ ظفر سمیت دیگر حکام موجود تھے ،وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی دونوں شہروں کی پولیس کو مبارک باد دیتا ہوں کہ جڑواں شہروں کی پولیس افسران جوائنٹ میکانزم بنارہے ہیں اس حوالے سے پولیس کو مورالی سپورٹ کی ضرورت ہے اسلام آباد راوپنڈی پولیس نے بہادری کے ساتھ گزشتہ شب مقابلہ کیاجو اہلکار زخمی ہوئے ہیں انکو ایوارڑ سے نوازا جائے گا ، شیخ رشید نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس کے بعد نئی پلاننگ کرینگے کوشش ہے جرائم کا خاتمہ ہو او آئی سی کانفرنس 40سال بعد پاکستان میں ہورہی ہے او آئی سی ایک اہم ایشو پر ہورہی ہے اجلاس کے باعث پیر تک اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس پرعوام سے معذرت کرتے ہیں کہ انہیں او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے تکلیف کا سامنا ہے۔