مفتی تقی عثمانی کی سربراہی میں وفد کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقا ت

اسلام آباد (خبر نگار)مفتی اعظم پاکستان و صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کی سربراہی میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر قاری محمد حنیف جالندھری تبلیغی جماعت کے امتیاز غنی کی وفد کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقا ت ہوئی جس میں تبلیغی جماعت سے متعلق سعودی وزیر مذہبی امور کے بیان پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا وفد کے شرکاء نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کی دینی خدمات سے پوری دنیا مستفید ہورہی ہے اس طرح کے بیان سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تبلیغی جماعت دنیا میں اسلام کی دعوت وتبلیغ کا فریضہ سرانجام دینے والی واحد منظم اور عالمی جماعت ہے تبلیغ کا کام انبیا کا کام ہے ، مسلمانوں کے مرکز اور قبلہ سے اس طرح کا بیان قابل تشویش ہے  وفد کی جانب سے سعودی سفیر کو تبلیغی مرکز آنے کی دعوت بھی دی گئی وفد میں شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی، سینیٹر محمد طلحہ محمود، قاری حنیف جالندھری، امتیاز غنی، مولانا فضل الرحمن خلیل ودیگر بھی شریک تھے ۔
مفتی تقی عثمانی 

ای پیپر دی نیشن