کنری(نامہ نگار )حیدرآباد کا رہائشی بھگوداس میگھواڑ اسلام کی حقانیت ظاہر ہونے پر ہندو مذہب سے تائب ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق کنری کی جامع محمدی مسجد میں حیدرآباد کے رہائشی نوجوان بھگوان داس ولد بیجو میگھواڑ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کر لیا حافظ عبد الرؤوف نے انہیں کلمہ پڑھا کر مشرف بہ اسلام کیا نو مسلم کا اسلامی نام نام عبد الرحمن رکھا گیا ہے نومسلم نے بتایا کہ مذہب اسلام اس نے کسی لالچ اور دباؤ کے بغیر اپنی مرضی اور رضا خوشی سے قبول کیا ہے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچا کہ اسلام ہی سچا مذہب ہے یہی وجہ ہے کہا کہ میں نے اسلام کی حقانیت ظاہر ہونے پر کفر کے اندھیروں سے نکل کر دامن مصطفی سے وابسطہ ہوکر اپنی آخرت کو سنوار لیا ہے جس پر میں آج بہت خوش اور میرا ضمیر مطمئن ہے انشاء اللہ میں اپنی باقی ماندہ زندگی اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں گزاروں گا اس موقع پر مسجد میں موجود بڑی تعداد میں نمازیوں نے نومسلم نوجوان عبدالرحمان کو گلے لگا کر اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دی جبکہ اجتماعی دعا کے دوران اس کے استقامت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔