کراچی (نیوز رپورٹر) عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو یورنیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ سندھ گورنمنٹ کی جانب سے یورنیورسٹی کا چارٹر منظور کرلیا گیا۔ یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مستقبل کی باگ دوڑ نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ مجھے ایسے اداروں میں آکر خوشی ہوتی ہے کہ یہ ادارے ان تمام سہولیات سے مزین ہیں جن کے لئے ہم اپنے بچوں کو بیرون ممالک پڑھنے کے لئے بھیجتے ہیں۔ مجھے ہمیشہ فیکلٹی ممبرز اور طلبا سے بات کرکے خوشی محسوس ہوتی ہے۔ یو آء ٹی یورنیورسٹی نے بڑی محنت کے ساتھ یہ سفر طے کیا ہے اس کا شمار بہترین اداروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے یو آئی ٹی یورنیورسٹی کے چانسلر حسین حشام اور بورڈ ممبران کو مبارک باد دیتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام شروع کیا۔ ایک نوجوان کسی ادارے سے نکل کر سوچتا ہے کہ کیا کرنا ہے لیکن وہ اپنے خواب پورے کرنے کے لئے ملازمت کرتا ہے اس لئے حکومت ایسے نوجوانوں کو 5 لاکھ دے گی۔ پاکستان میں بہت ہنر ہے۔ تمام کاروباری شخصیات جنہوں نے ترقی کی مانزل طے کیں وہ سب چور نہیں ہیں ہمیں اپنی کامیابیوں کی کہانی طلبہ کو بتانی چاہئے۔ مجھے امید ہے کہ یہ ادارہ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل اور ان کے نشو ونما میں معاون ثابت ہوگا۔ اس موقع پر قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر شعیب زیدی کا کہا کہ ہم 1994 سے مسلسل غیر منافع بخش ادارے کے طور پر کام کررہے ہیں، یو آئی ٹی یونیورسٹی نے 27 سال اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں یوآئی ٹی ایک بڑا نام ہے ہمارے سابقہ طلبہ نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کی بڑی کمپنیز کا حصہ ہیں۔ یو آئی ٹی یونیورسٹی کے 4 ہزارسے زائد فارغ التحصیل طلبہ ناصرف پاکستان بلکہ عالمی دنیا میں بھی ملک کا نام رروشن کررہے ہیں۔ اس موقع پر گورنر نے یو آئی ٹی یونیورسٹی کی یادگاری تختی کی پردہ کشائی بھی کی۔ یو آئی ٹی یورنیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں بورڈ میمبرز پرویز ہود بوائے، سمیت سیاسی، تجارتی اور صنعتی شخصیات نے بھی شرکت کی اور نئی درسگاہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو یورنیورسٹی کا درجہ مل گیا
Dec 19, 2021