حضرت فاطمہؓ صبر و تحمل کا پیکراور عظیم مجاہدہ تھیں‘  علامہ صادق جعفری 

Dec 19, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیراہتمام وحدت ہاوس انچولی میں مجلس شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا کاانعقاد کیا گیا  ایم ڈبلیوایم کے کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے مجلس عزاسے خطاب کیا اختتام مجلس نوحہ خوانی وجاہت حسین نگری، ، ماتم داری انجمن فدائیان امام زمانہ ؑ اور انجمن جانثاران قاسم نے کی، اس موقع پرعلامہ صادق جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروردگار کا کرم ہے کہ پاکستان میں مومنین و مومنات ایام فاطمیہ کی مجالس عزا بھرپور انداز میں منا رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب یہ ایام فاطمیہ عاشور کی طرح منایا جائے گا آج مسلمان جناب سیدہ کی ذات کو آئیدیل بنالیں تو عدل وانصاف سے یہ معاشرہ پر ہوجائے گا،علامہ صادق جعفری نے امام زمانہ ؑ کا فرمان بھی اس زمن میں نقل کیا کہ میری جدہ سیدہ فاطمہ کی ذات میرے لئے آئیڈیل ہے جناب سیدہ کی عظمت یہ ہے کہ وہ قیامت میں جس کی شفاعت کریں گی وہ بہشت میں جائے گا، آج اگر ہم بی بی سیدہ کے راستے پر چلتے ہیں تو خدا ہمیں فضیلتیں اور بلندی بھی عطا کرے گا۔انہوں مزید کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ بلند سیرت و کردار اور اعلیٰ اقدار کی مالک تھیں حضرت فاطمہ صبر و تحمل کا پیکر ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم مجاہدہ تھیں آپ نے رسول اکرم ؐ اور حضرت امام علی علیہ السلام کے شانہ بشانہ دین کی تبلیغ و ترویج کے فرائض انجام دے۔

مزیدخبریں