کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) سینئر نائب صدر کراچی ڈویڑن حاجی شرافت اکاخیل نے کہا ہے کہ موجودہ PTI حکومت ملک کی تاریخ کی نااہل اور جھوٹوں پر مشتمل بدترین حکومت ہے اس کے وزیر اعظم نے غلط ترین اقتصادی و معاشی اور سیاسی فیصلے کرکے ملک کو اقتصادی اور معاشی طور پر تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور اپنے سیاہ غیر جمہوری ہتھکنڈوں اور بدنام زمانہ نیب کے ہاتھوں مخالف سیاسی جماعتوں کے لوگوں پر دباؤ اور جھوٹے مقدمات قائم کرنے کا گھناؤنہ سلسلہ جاری رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اب تمہاری حکومت، چیلے اور خدمت گاروں کے زوال کا وقت شروع ہوچکا ہے اس بے دردی کے ساتھ تمہاری حکومت غریبوں کا مہنگائی کے تیز دھاری ہتھیار سے قتل عام کررہا ہے عوام جلد اس کا تم سے حساب لے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا غیر دانشمند اور عقل سے آری وزیر اعظم ہے جو اپنے ہر غلط فیصلے کے بعد کامیاب اور عوام دوست اور ملک دوست کہتا ہے اور بعد میں یوٹرن لے کر کہتا ہے کہ غلطی ہوگئی ہے گھبرانا نہیں۔