کراچی (نیوز رپورٹر) عالم اسلام کے عظیم لیڈر اور پاکستا ن کے پہلے جمہوری وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی بیٹی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید عوام کے دلوں میں آ ج بھی زندہ ہیں دونوں باپ بیٹی نے ملک اور جمہوریت کے لیئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس کی مثال ملنا مشکل ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سندھ اونسل کے سینئر رہنما اصغر حسین بہا ری نے بی بی شہید کی برسی سے قبل کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ھوے کیا اصغر بہا ری نے کہا کہ زاوالفقار علی بھٹو نے ایک ڈکٹیٹر کے سامنے سر جھکا نے کے بجایے تختہ دار پر چڑھنے کو ترجیح دی جبکہ ان کی عظیم بیٹی نے آمرانہ دور کے خاتمے کے لیئے جدوجہد کرتے ھوے جام شہادت نوش کیا بے نظیر بھٹو شہید پاکستان ہی نہیں عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں انہوں نے ملک اور جمہوریت کے لیئے جو قربانیاں دیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ان کے عظیم باب زاوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنایا تو بے نظیر شہید نے میزایل ٹیکنالوجی دے کر اپنے عظیم والد کے مشن کو اگے بڑھایا اس کے ساتھ ہی عوام کو غربت سے نکالنے اور مھنگاہی سے بچانے کے لیئے انقلابی اقدامات کیئے وہ صرف پیپلز پارٹی کے کارکنوں ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور دنیا انہیں بھول نہیں پائے گی۔